یکشنبه 17/نوامبر/2024

صومالی صدر کا نیتن یاھو سے ملاقات سے انکار، حماس کا خیر مقدم

منگل 5-دسمبر-2017

افریقی ملک صومالیہ کے صدر محمد عبداللہ فرماجو نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات سے انکار کردیا جس پر فلسطینی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے خیر مقدم کا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کےسیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ قرن افریقہ میں امن کے فقدان کے باوجود صومالی صدر نے نیتن یاھو کے سامنے پورے قد کے ساتھ کھڑے ہوکر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت  پرکوئی سودے بازی نہیں کریں گے۔

ابو مرزوق کا کہنا ہے کہ حماس اور فلسطینی قوم صومالی صدر کے جرات مندانہ اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے اور صومالی حکومت اور قوم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے بھی صومالی صدر محمد عبداللہ فرماجو کے مجرم نیتن یاھو سے کینیا میں ملاقات سے انکار کرکے فلسطینی قوم کے دل جیت لیے ہیں۔

خیال رہے کہ کینیا میں نو منتخب صدر کی تاج پوشی کی تقریب میں  نتین یاھو کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ اس موقع پر صومالیہ کے صدر بھی موجود تھے تاہم انہوں نے  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو سے ملاقات سےانکار کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی