شنبه 03/می/2025

القدس کولاحق خطرات پرعباس کی السیسی اور میرقطر سے بات چیت

اتوار 3-دسمبر-2017

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بیت المقدس اور اسے لاحق خطرات پر ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق صدر محمود عباس نے امیر قطر اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور بیت المقدس کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے امیر قطر سے بیت المقدس کی صورت حال پر بات چیت کے دوران شہر میں اسلامی اور مسیحی مقدسات کے دفاع  کی ضرورت پر زور دیا۔

قبل ازیں صدر محمود عباس نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں القدس مرکزی موضوع رہا اور دونوں نے القدس کو فلسطینی ریاست کے دارالحکومت قرار دینے کی کوششیں جاری رکھنے سے اتفاق کیا۔

فلسطینی صدر کی طرف سے علاقائی رہ نماؤں سے بات چیت ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ القدس کواسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کا اعلان کرنے والے ہیں۔

امریکی حکام اور مغربی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ تل ابیب میں قائم اسرائیلی سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ وہ جلد ہی اس کا اعلان کرنے والے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی