جمعه 15/نوامبر/2024

جنوبی دمشق میں شامی فوجی تنصیبات پر اسرائیلی طیاروں کی بم باری

ہفتہ 2-دسمبر-2017

شام کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے دمشق کے نواحی علاقے الکسوۃ میں فوج کے متعدد مراکز پر بم باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی محکمہ دفاع کی طرف سے اسرائیلی بمبار طیاروں پر جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اسرائیلی طیارے اہم ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

قطری ٹی وی الجزیرہ کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی بم بار طیاروں نے اسد رجیم اور حزب اللہ کے مراکز کو نشانہ بنایا۔ الکسوۃ کالونی پر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جو دمشق میں بھی سنی گئی ہیں۔

الجزیرہ کے نامہ نگار احمد عساف نے ترک شہر غازی عنتاب سے بتایا کہ  اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق کے قریب تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ طیاروں کی جانب سے کی گئی بم باری مین الکسوۃ اور صحنایا کالونیوں میں ملٹری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔

ادھر جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی جنگی جہازوں نے الکسوۃ کے علاقے میں قائم شامی فوج کے بریگیڈ 91 کو نشانہ بنایا۔ نشانہ بننے والے علاقے میں آگ کے شعلے بلند ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تل الشحم میں بریگیڈ90 کے ہیڈ کواٹر پر بھی بم باری کی گئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ چند برسوں سے اسرائیل تواتر کے ساتھ شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بار بار جنگی طیاروں کو نشانہ بنا چکا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی