پنج شنبه 01/می/2025

عباس کی مصالحت کو نقصان پہنچانے والے بیانات سے گریز کی ہدایت

جمعرات 30-نومبر-2017

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے تمام فلسطینی دھڑوں پر زور دیا ہے کہ وہ قومی مصالحت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام فلسطینی جماعتیں مصالحت کی گاڑی آگے بڑھانے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں صدر محمود عباس نے کسی جماعت یا شخصیت کا نام لیے بغیر کہا کہ کسی کو بھی قومی مصالحت کو نقصان پہنچانے والے بیانات اور اقدامات سے گریز کرنا ہوگا۔

خبر رساں ادارے’وفا‘ کے مطابق مصالحت کا فیصلہ قوم کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا فیصلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا مصری حکام نے فلسطینیوں کے درمیان مصالحت میں اہم کردار ادا کیا، اس معاہدے کے بعد فلسطینیوں اور مصری قوم کے درمیان تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی دھڑے قومی مصالحت کی تمام ضروریات پوری کرنے کی کوشش کریں۔

خیال رہے کہ صدرمحمود عباس کی طرف سے یہ بیان تحریک فتح کے رہ نماؤں کے جاری کردہ بیانات کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ تحریک فتح کے رہ نماؤں کےبیانات کے بعد مصالحت کے حوالے سے ہونے والی کوششوں کو نقصان پہنچا اور ایک نئی کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔

تحریک فتح اور حماس کے درمیان 12 اکتوبر کو مصر کی نگرانی میں قاہرہ میں ایک مصالحتی سمجھوتہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے غزہ اور غرب اردن کو ایک قومی حکومت کی عمل داری میں دینے، صدارتی اور پارلیمانی انتخابات پر اتفاق کیا گیا۔

حالیہ ایام میں حماس اور فتح کی قیادت کی طرف سے ایک دوسرے پر مصالحتی کوششوں کو ناکام بنانے کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ حماس کا موقف ہے کہ  تحریک فتح اور حکوتم قومی مصالحت کےحوالے سے طے پائے معاہدے پر عمل درآمد سے پہلو تہی اختیار کررہےہیں۔

مختصر لنک:

کاپی