جمعه 15/نوامبر/2024

حماس ۔ فتح مصالحت کا جائزہ لینے مصری وفد کی غزہ آمد

پیر 27-نومبر-2017

مصری انٹیلی جنس چیف کی زیرقیادت مصری حکام کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد آج سوموار کو غرب اردن کے راستے غزہ پہنچا ہے۔ مصری وفد اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور تحریک فتح کے درمیان قاہرہ کی ثالثی سے طے پائے معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لے گا اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہی حاصل کرے گا۔

ایک ذمہ دار فلسطینی ذریعے نے مرکزاطلاعات کو بتایا کہ مصری انٹیلی جنس کے وزیرنے قبل ازیں اتوار کو رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے حکام سے بات چیت کی۔ جہاں سے وہ آج ’ایریز‘ گذرگاہ کے راستے غزہ پہنچا ہے۔

مصری وفد غزہ کی پٹی میں حماس اور فتح کی قیادت سے ملاقاتیں کرے گا اور ان ملاقاتوں کے دوران مصالحتی معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لے گا۔

خیال رہے کہ حماس اور فتح کے درمیان بارہ اکتوبر 2017ء کو طے پائے مصالحتی سمجھوتے کے لیے مصرنے کلیدی کرادا کیا۔ مصری حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ فلسطینی مصالحت کی خود نگرانی کرے گا اور تمام فلسطینی دھڑوں میں طے پائے معاہدے کو عملی شکل دینے کے لیے فریقین کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

غزہ پہنچنے والے مصری وفد میں فلسطینی قومی حکومت کے عہدیدار بھی شامل ہیں۔ گذشتہ منگل کو تمام فلسطینی دھڑوں نے قاہرہ میں مصری انٹیلی جنس کے ہیڈ کواٹر میں گرینڈ اجلاس میں شرکت کی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی