چین کی ایک فضائی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خوردنی تیل اور اس کے فضلےکو جہاز کے ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق فضائی کمپنی’ھائنن‘ کا ایک بوئنگ 787 طیارہ بیجنگ سے امریکی ریاست شیکاگو تک خوردنی تیل پر اڑایا ہے۔ خوردنی تیل پر چینی طیارے نے 11 ہزار کلو میٹر کی بلندی پر بیجنگ سے شیکاگو شہر کے اھیر بین الاقوامی ہوائی اڈے تک پرواز کی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ خوردنی تیل کو بہ طور ایندھن استعمال کرنے سے فضاء میں کارکن کی مقدار میں کمی اور طیاروں کو مزید تحفظ دینے کا موجب بنے گا۔ چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ خوردنی تیل کی مدد سے شروع کردہ ’گرین‘ پر وجیکٹ ماحول دوست ہے اور اس کے غیرمعمولی فواید ہیں۔