فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت فلسطینی اتھارٹی کے سالانہ مالی سال کے بجٹ میں20 ملین آسٹریلوی پاؤنڈز کی معاونت کرے گا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ بات فلسطینی قومی حکومت کے وزیر صبری صیدم نے ایک بیان میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کے سالانہ بجٹ میں پیس ملین آسٹریلوی پاؤنڈز کی مدد کرے گا۔
فلسطینی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی طرف سے ملنے والی رقم کا ایک بڑا حصہ فلسطینی وزارت تعلیم کے بجٹ کے لیے مختص ہو گا۔
فلسطینی وزیر کا کہنا تھ اکہ برطانیہ خارجہ تعلقات عامہ اور ترقی کے وزیر الیسٹر برٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈونر ممالک کی طرف سے عطیات جاری رکھنا فلسطینی تعلیمی نظام پر اعتماد کا ثبوت ہے۔
فلسطینی وزیر نے برطانیہ کی طرف سے فلسطینی محکمہ تعلیم کے لیے بجٹ کی فراہمی کو اہمیت کا حامل قرار دیا۔