روسی فوج کے سربراہ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ماسکو شام میں اپنے اہداف مکمل ہونے کے بعد اس سال کے آخر تک شام میں اپنی مداخلت کم کر دے گا۔
ایک سوال کے جواب میں جنرل ویلری جیرسموو کا کہنا تھا کہ "یقینا اس امر کا حتمی فیصلہ کمانڈر انچیف ہی کریں گے اور شام میں سرگرم گروپ کی تعداد کم کی جائے گی۔”
‘ہم نے اپنے فوجی اہداف حاصل کر لئے ہیں، بہت کم ایسے امور ہیں کہ جو باقی رہ گئے ہیں۔ جنرل جیرسموو نے کہا کہ یہ انخلاء مکمل ہو گا، تاہم یہ نہیں واضح ہو سکا انخلاء اسی برس ہو گا یا اس کے لئے کوئی نئی تاریخ طے کی جائے گی۔
انھوں نے بتایا کہ اگر روس نے شام میں لڑائی اور بمباری کم کرنے کا فیصلہ بھی کیا تو بھی اس کے کچھ فوجی روس میں رہیں گے۔ مصالحت کا مرکز، روس کے طرطوس شمالی اللاذقیہ میں فوجی اڈے اور دوسرا بنیادی ڈھانچہ اپنی موجودہ شکل میں برقرار رہے گا۔