اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایک بیان میں چار عرب ممالک کی طرف سے عالمی علماء کونسل کو دہشت گرد تنظیم قرا دے کر اسے بلیک لسٹ کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قطر میں قائم عالمی علماء کونسل کو دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والا ادارہ قرار دےکر اس پر پابندی عاید کرنا علماء کونسل کی خدمات کو نظرانداز کرنے کے متراف ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس عالمی علماء کونسل کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسے دہشت گرد قرار دینے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ بعض ممالک فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کے مرتکب اسرائیل کو دہشت گرد قرار دینے کے بجائے مسلمانوں کو دہشت گر قرار دیتے ہیں۔
خیال رہے کہ دو روز قبل سعودی عرب ، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے مشترکہ طور پر قطر میں قائم عالمی علماء کونسل کو دہشت گرد قرار دے کر اسے بلیک لسٹ کردیا تھا۔