جمعه 15/نوامبر/2024

آئندہ ہفتے رفح گذرگاہ تین روز کے لیے کھولنے کا اعلان

جمعہ 24-نومبر-2017

 مصرمیں قائم فلسطینی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکام نے انہیں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ ’رفح کراسنگ‘ کو آئندہ ہفتے تین دن تک دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھولاجائے گا۔

فلسطینی گذرگاہوں کے امورکے وزیر حسین الشیخ نے بتایا کہ رفح گذرگاہ کو ہفتہ ، اتوار اور سوموار کے ایام میں25، 26 اور 27 نومبر کو کھولا جائے گا۔

خیال رہے کہ رفح گذرگاہ کا کنٹرول رواں ماہ کے اوائل میں فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کیا گیا تھا۔ فلسطینی حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ گذرگہ کو پندرہ نومبر تک مستقل بنیادوں پر کھول دیا جائے گا۔ گذشتہ ہفتے بھی فلسطینی اتھارٹی کی گذرگاہ کو کھولا گیا تھا۔

رواں سال کے دوارن اب تک رفح گذرگہ 304 دن بند رہی اور صرف 14 دن وقفے وقفے سے کھولی گئی۔ اس دوران بیرون ملک سفر کے رجسٹریشن کرانے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 70 ہزار ہوچکی ہے جب ہزاروں فلسطینی بیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی