ایشیائی ممالک کی نمائندہ پارلیمانی اداروں کے ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے اجلاس میں فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت اور سنہ 1967ء کی حدود میں آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق استنبول میں ایشائی پارلیمانی اتحاد کے اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سنہ 1967ء کی جنگ سے پہلے والی پوزیشن پر واپس جائے تاکہ بیت المقدس کے دارالحکومت پر مشتمل فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔
اعلامیے میں فلسطین میں یہودی توسیع پسندانہ سرگرمیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا سلسلہ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست فلسطینی شہریوں کے خلاف ریاستی تشدد کی مرتکب ہو رہی ہے۔ اعلامیے میں 42 ملکوں کے پارلیمانی ارکان نے فلسطینیوں میں مصالحت کا خیر مقدم کیا۔