مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق روسی انٹیلی جنس چیف اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ امور اور دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
’وفا‘ کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے درمیان موجودہ علاقائی صورت حال اور فلسطینیوں کے درمیان مصالحت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
روس کے ایک سینیر عہدیدار کا کہنا ہے کہ صدر صدر ولادی میر پوتین نے فلسطینی ہم منصب محمود عباس کو اپنا پیغام پہنچایا ہے۔ روسی صدر نے دو ریاستی حل کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
روسی عہدیدار نے رام اللہ میں یاسرعرفات کے مزار بھی حاضری دی اور قبر پرپھول بھی رکھے۔