یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج کی موجودگی میں بیت المقدس میں مسلمانوں کے قبرستان پر دھاوا بولا اور قبروں کی بے حرمتی کی۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے جبل النبی داؤد کے مقام پر قائم الدجانی قبیلے کے تاریخی قبرستان کی بے حرمتی۔
جبل النبی داؤد کے رہائشی فلسطینیوں اور الدجانی قبیلے کے شہریوں نے بتایا یہودی اشرار نے قبرستان میں گھس کر قبروں کی بے حرمتی کی اور قبروں کی توڑ پھوڑ کی۔ یہودی آباد کاروں کی بے حرمتی کے نتیجےمیں متاثر ہونے والی قبریں جلیل القدر پیغمبر حضرت داؤد کے مزار کے قریب ہیں۔
خیال رہے کہ الدجانی قبرستان الدجانی قبیلے اور جبل النبی داؤد کے مکینوں کا مشترکہ قبرستان ہے جس میں درجنوں پرانی قبریں بھی موجود ہیں۔