یکشنبه 17/نوامبر/2024

سیاہ شہد کے 5 حیرت انگیز فوائد

ہفتہ 18-نومبر-2017

شہد قدرت کا ایک ایسا عطیہ جو زمانہ قدیم سے انسانی خوراک اور علاج کا حصہ چلا آ رہا ہے۔ فی زمانہ شہد کی اہمیت اور افادیت کو بیان کیا جاتا اور اس کے فوائد سے استفادہ کیا جاتا رہا ہے۔ آج کے دور میں جہاں شہد کی کئی نئی اقسام بھی متعارف ہو رہی ہیں وہیں ان کے اپنے اپنے فواید بھی سامنے آ رہے ہیں۔

پرانے زمانے میں بھارت، چین، مصر، اسلامی دور اور اغارقہ کے ادوار میں شہد کو باقاعدہ ایک علاج میں استعمال کیا جاتا تھا۔ قرآن پاک اور احادیث مبارکہ بھی شہد کے فواید کے تذکرے سے خالی نہیں۔

اس رپورٹ میں ہم ’سیاہ شہد‘ کے فواید کا ذکر کریں گے۔ سیاہ رنگ کا یہ شہد کریبین سمندری کے اطراف کے علاقوں میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ تھائی لینڈ، بھارت، تائیوان، برازی، فلپائن اور امریکا میں بھی یہ شہد قدرتی طور پر جنگلات اور فارموں میں بھی تیار کیا جاتا ہے۔

سیاہ شہد کے چند اہم فوائد درج ذیل ہیں:

1۔۔ سیاہ شہد میں اینٹی آکسائیڈ مواد کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس میں شوگر کی مقدار بھی دوسرے شہد کی نسبت زیادہ ہوتی ہے جو سرطان جیسے مرض سے بچانے میں معاون ہونے کے ساتھ ساتھ امراض قلب اور خون کی شریانوں کے لیے بے حد مفید ہے۔

2۔۔ سیاہ شہد میں اینٹی انفکشن خواص پائے جاتے ہیں۔ یہ شہد رومیٹزم، انفیکشن، سوزش بالخصوص مفاصل کی سوزش کا بہترین علاج ہے۔ اس میں کیلشیم کی وافر مقدار ہڈیوں کی مضبوطی کا ذریعہ ہے۔

3۔۔ سیاہ رنگ کے شہد میں پولیفیونل نامی مادہ پایا جاتا ہے جو اینٹی آکسائیڈ کے اثرات پیدا کرتا ہے۔ یہ موٹاپے کی روک تھام، وزن کم کرنے اور جسمانی حراروں کو بڑھا کر پیٹ کی چربی اور چکنائی کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

4۔۔ کالے شہد کو سر درد کا علاج بھی سمجھا جاتا ہے۔اس میں موجود وٹا من B6 اور بانٹوتھنک ایسڈ تھکاوٹ اور سرد درد دور کرنے میں معاون ہے۔

5۔۔ سیاہ شہد مین میگنیزیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو اعصابی نظام کو فعال بنانے، اعصابی تھکاوٹ کو دور کرنے، خون کی شریانوں کی کارکردگی بہتر بنانے، بلند فشار خون کو متعدل رکھنے اور عضلاتی تشنج سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی