جمعه 15/نوامبر/2024

’علی بابا‘ ویب سائیٹ پر 2 منٹ میں 1 ارب ڈالر کی سیل!

جمعرات 16-نومبر-2017

چینی آن لائن کمپنی علی بابا کا کہنا ہے کہ سالانہ ’سنگلز ڈے‘ شاپنگ سیل کے موقعے پر اس نے نو ارب ڈالر مالیت سے زیادہ کی اشیا فروخت کی ہیں۔ اس دوران دو منٹ میں کمپنی نے ایک ارب ڈالر کی اشیاء فروخت کی ہیں۔

منگل کو اس ایک روزہ سیل کے اختتام پر کمپنی نے اعلان کیا کہ فروخت کردہ اشیا کی رقم 57 ارب یوان یا نو ارب 30 کروڑ ڈالر رہی ہے جو کہ اندازوں سے کہیں زیادہ اور ایک نیا ریکارڈ ہے۔
اس سیل کے دوران کمپنی نے 27 کروڑ 80 لاکھ آرڈر لیے جن میں سے 43 فیصد موبائل آلات کے ذریعے دیے گئے تھے۔

گذشتہ سال علی بابا نے 5.75 ارب ڈالر کی اشیا فروخت کی تھیں اور 15 کروڑ سے زیادہ آرڈز کے تحت پیکیج ترسیل کیے تھے۔

سنگلز ڈے دنیا میں آن لائن فروخت کا سب سے بڑا دن سمجھا جاتا ہے۔

اس دن کا موازنہ امریکہ کے مشہور ’سائبر منڈے‘ سے کیا جا رہا ہے جو وہاں ’تھینکس گیونگ‘ کے تہوار کے بعد منعقد ہوتا ہے اور یہ بھی آن لائن شاپنگ کا بڑا دن سمجھا جاتا ہے۔

علی بابا کے ایگزیکٹیو چیئرمین جیک ما نے کہا: ’میں شرط لگا سکتا ہوں کہ اشیا کی خریداری کی رقم بہت زیادہ ہوگی۔‘ ان کے اندازے کے مطابق 20 کروڑ پیکیج ارسال کیے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے صرف ایک گھنٹے میں دو ارب اشیا فروخت کیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی