قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے تعلق رکھنے والے چار فلسطینی نوجوانوں کو رہا کر دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رہائی پانے والے شہریوں محمود اسحاق سباتین، میراس محمد سباتین، صقر ابراہیم حمامرہ کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم کے حوسان قصبے سے ہے۔ انہیں ایک سال تین ماہ کے بعد رہا کیا گیا۔
غرب اردن میں قائم الدھیشہ پناہ گزین کیمپ کے احمد عیسیٰ صرار کوڈیڑھ سال کے بعد رہا کیا گیا ہے۔
چاروں فلسطینیوں کو اسرائیلی چیک پوسٹوں سے استقبالی قافلوں کی شکل میں ان کے گھروں تک لایا گیا۔ اس موقع پر فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے جمع تھی۔ چاروں فلسطینی نوجوانوں کی رہائی پر فلسطینی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے مبارک باد پیش کی گئی۔