جمعه 15/نوامبر/2024

’امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے القدس منتقلی کا فیصلہ نہیں ہوا‘

جمعہ 10-نومبر-2017

امریکی حکومت کےایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیل میں قائم امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے حوالے سے کوئی نیا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق وائیٹ ہاؤس کے ایک سینیر عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تا حال امریکی انتظامیہ نے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ القدس لے جانے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع ابلاغ میں آنے والی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فی الحال امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے القدس منتقلی کا معاملہ مشکوک ہے۔ یہ سوال ابھی تک اپنی جگہ موجود ہےکہ آیا امریکی سفارت خانہ کب بیت المقدس منتقل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وائیٹ ہاؤس کے ذرائع کی طرف سے یہ وضاحت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کانگریس کی سیکیورٹی کمیٹی نے ایک اجلاس بلا کر امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے حوالے سے ارکان سے رائے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا وعدہ کرچکے ہیں مگر رواں سال مئی میں دورہ اسرائیل کےدوران انہوں نے  سفارت خانے کی منتقلی کا فیصلہ چھ ماہ کے لیے موخر کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی