جمعه 15/نوامبر/2024

محمودعباس کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سے ملاقات

جمعرات 9-نومبر-2017

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کل بدھ کی شام سعودی عرب کے  ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ان کے شاہی محل میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر عباس نے ولی عہد کو فلسطینی دھڑوں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور فتح کے درمیان مصر کی ثالثی سے طے پائے مصالحتی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے دوران صدرمحمودعباس نے فلسطین کی موجودہ صورت حال، امریکی مساعی میں قضیہ فلسطین کے حل کے لیے ہونے والی سفارتی اور سیاسی کوششوں، فلسطینیوں میں مصالحتی معاہدے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق فلسطینی صدر اور سعودی ولی عہد کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعاون کے فروغ، ترقی اور استحکام میں باہمی تعاون پر اتفاق کیاگیا۔

اس موقع پرصدر عباس نے یقین دلایا کہ سعودی عرب پر ہونے والے حملوں میں فلسطینی قوم مملکت کے ساتھ ہے۔ انہوں نے قضیہ فلسطین کی حمایت جاری رکھنے پرسعودی حکومت اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں صدر عباس نے اپنے دورہ سعودی عرب کےدوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی