فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت پولیس نے حال ہی میں غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے محکمہ زکواۃ کے ڈائریکٹر احمد سلاطنہ اور ان کے نائب ابراہیم جبر کو حراست میں لے لیا تھا جس پر فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کی سرکردہ شخصیات پر مشتمل سوسائٹی کے چیئرمین خلیل عساف نے احمد سلاطنہ اور ان کے معاون کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئےان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
احمد عساف کا کہنا ہے کہ احمد سلاطنہ اور ان کے نائب کو گذشتہ پندرہ روز سے مسلسل غیرقانونی حراست میں رکھا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی ڈائریکٹر زکواۃ اور ان کے نائب کی گرفتاری صہیونی ریاست کی پالیسی پرچلنے کے مترادف ایک سنگین جرم ہے۔ ان دونوں کی گرفتاری اخلاقی اور دینی اعتبار سے بھی جرم ہے۔