اسرائیلی حکام نے کئی ہفتوں سے پابند سلاسل ایک فلسطینی شہری کی مدت حراست میں مسلسل چھٹی بار توسیع کر دی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 16 سالہ فلسطینی قاسم خالد ابو بکر کو اسرائیلی فوج نے کئی روز قبل غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے یعبد قصبے سے حراست میں لیا تھا۔ اسے بغیر کسی الزام کے چھٹی بار انتظامی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
اسیر کے اہل خانہ نے خبر رساں ادارے’وفا‘ کو بتایا کہ صہیونی حکام نے خالد ابو بکر کو مجد جیل سے فوجی عدالت ’سالم‘ میں پیش کیا۔ اس موقع پر صہیونی حکام نے اسیر بچے سے مزید تفتیش کے لیے اس کی مدت حراست میں چھٹی بار توسیع کی اجازت حاصل کرلی۔