چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسلامی جہاد نے سرنگ میں لاپتا مجاھدین کو شہید قرار دیا

ہفتہ 4-نومبر-2017

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ ’السرایا القدس‘ نے گذشتہ 30 اکتوبر بہ روز سوموار کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں سرنگ میں لاپتا ہونے والے اپنے پانچ کارکنوں کو ’شہید‘ قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق السرایا القدس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے لاپتا ہونے والے کارکنان کی تلاش کی اجازت نہ دیےجانے کے بعد تنظیم پانچوں کارکنوں کو شہید قرار دیتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لاپتا فلسطینی کارکنان شہید ہیں۔ ان کی شہادت تحریک آزادی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا حصہ ہے۔ اسلامی جہاد اور القد س بریگیڈ اپنے ہیروز کی شہادت پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

لاپتا شہداء کی شناخٹ بدر کمال مصبح، احمد حسن السباخی، شادی سامی الحمری، محمد خیرالدین البحیصی اور علاء سامی ابو غراب کے ناموں سے کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ قبل ازیں گذشتہ سوموار کو اسرائیلی فوج کی سرنگ پر بمباری سے سرایا القدس کے وسطی علاقے کے کمانڈر سمیت پانچ مجاھدین شہید ہوگئے تھے جب کہ ان کے ساتھ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے دو کارکن بھی شہید ہوئے۔ اب مجموعی طورپر شہداء کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی