غزہ میں حماس کی سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر میجر جنرل توفیق ابو نعیم کو ایک روز ہسپتال میں رکھنے کے بعد ہفتے کے روز گھر بھیج دیا گیا۔
اس موقع پر حماس رہنمائوں سمیت دیگر قومی قیادت نے ابو نعیم کی عیادت کی اور قاتلانہ حملے میں بچ جانے پر مبارکباد دی۔
غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ ابو نعیم کی صحت بہتر ہوگئی ہے۔ میجر جنرل توفیق ابو نعیم وسطی غزہ کے النصیرات مہاجر کیمپ میں جمعہ کی نماز کے بعد اپنی گاڑی کے پاس پہنچے تو وہ دھماکے سے تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں ابو نعیم کو معمولی زخم آئے تھے۔