اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان فوزی برھوم کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیل اور اس کے آبادکاری کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک متحدہ قومی پروگرام تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فوزی برھوم کا کہنا تھا کہ فلسطینی گھروں کو مسمار کرنے، فلسطینی زمینوں اور باغات پر قبضہ کرنے کی اسرائیلی پالیسی اور ہزاروں گھروں کی تعمیر کی پالیسی انتہائی سنجیدہ نوعیت کے جرائم ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کی جانب سے ان تمام اقدامات کا مقصد ایسی حقیقتیں تعمیر کرنا ہے جن کی مدد سے فلسطینی زمین کو یہودیانے کا دیرینا خواب تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
برھوم نے اس موقع پر علاقائی اور بین الاقوامی پارٹیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے جرائم اور اس کے متعصب منصوبوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں۔