قابض اسرائیلی اتھارٹی نے جنین کے جنوب میں قباطیہ قصبے میں کافی تعداد میں فلسطینی مزدوروں اور دو بڑے تاجر خاندانوں ابو الرب اور کمیل کے ورک پرمٹ منسوخ کر دئیے ہیں۔ پرمٹ کی منسوخی کی وجہ سے وہ 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ یہ دونوں خاندانوں کے خلاف یہ فیصلہ 1948 کے مقبوضہ فلسطین میں کفر قاسم میں صہیونی آبادکار کے قتل کا الزام میں قید یوسف کمیل اور محمد ابو الرب کے خلاف اجتماعی سزا کے طور پر کیا گیا ہے۔
زرائع نے اس امر کی نشاندہی کی کہ ایسے اقدامات کی وجہ سے قصبے میں دونوں خاندانوں کے درجنوں مزدور اور کاروباری افراد متاثر ہونگے۔