فلسطین کے مرکزی ادارہ شماریات نے امریکا میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد اور ان کے بارے میں دیگر ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی ادارہ شماریات امریکی سفارت خانے کے عملے کے تعاون سے امریکا میں مقیم فلسطینیوں کی تعداد کے بارے میں مردم شماری کرانے کی تیاری کررہا ہے۔
مرکزادارہ شماریات کے چیئرمین علا عوض نے تنظیم آزادی فلسطین کے سفیر حسام زملط سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم امریکا میں مقیم فلسطینیوں کی تعداد، ان کے پیشوں اور دیگر اہم معلومات کے حصول کے لیے ایک سروے شروع کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں مقیم فلسطینیوں کی تعداد معلوم کرنے کا مقصد فلسطینی کمیونٹی کے ساتھ رابطے کے لیے چینل قائم کرنا ہے۔ فلسطینی انتظامیہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ بیرون ملک بالخصوص امریکا میں کتنے فلسطینی مقیم ہیں۔