جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی شہری کو 16 سال قید کی سزا

بدھ 25-اکتوبر-2017

اسرائیلی ریاست کی ایک فوجی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو 16 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق22 سالہ بہاء عویسات کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی قصبے جبل مکبر سے ہے۔ اسے ایک یہودی آباد کار کے قتل میں معاونت کرنے اور غیرقانونی طور پر اپنے پاس چاقو رکھنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بہاء عویسات کو اسرائیلی فوج نے 2015ء میں حراست میں لیا تھا۔ اس پر’نوف زیون‘ یہودی کالونی کے قریب ایک اسرائیلی پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

اسیر کی والدہ نے ’قدس پریس‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی عدالت نےاس کے بیٹے کو سولہ سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے اور اس پر ایک یہودی پولیس اہلکار پر قاتلانہ حملے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ اسیر کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا بالکل بے قصور ہے اور اس نے کسی کو قتل نہیں کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی