فلسطین کے مقبوضہ علاقوں بیت المقدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران کم سے کم 50 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق زیادہ تر گرفتاریاں مقبوضہ بیت المقدس کے العیساویہ قصبے سے کی گئی ہیں۔ قابض فوج نے حال ہی میں جیل سے رہائی پانے والی شیریں العیساوی کو سیکیورٹی مرکز میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ شیریں العیساوی کو صرف ایک ہفتہ قبل جیل سے رہا کیا گیا تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج کی بھاری نفری نے کل سوموار کو العیساویہ اور دیگر علاقوں میں تلاشی کی مہم شروع کی۔ تلاشی کی کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج کی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فضائی نگرانی بھی جاری رہی۔
کلب برائے اسیران کے مطابق قابض فوج نے بیت المقس سے آدم كايد محمود، فراس محمود، محمد عبد الرؤوف محمود، وليد توفيق أبو الحمص، محمد توفيق أبو الحمص، منصور محمود، أدهم سبتة، محمود عوني، يوسف عيسى علي عيشة، يزن نعاجي، وسيم إياد عمر داري، مجد مروان داري، محمود سعدي، محمد حسين عبيد، عماد طه أبو ريالة، قصي أبو خنجر، علاء أبو خنجر، أيوب علي أبو الحمص، أحمد سمير عبيد، علي موسى عيشة، عبود موسى عيشة، مروان طه أبو ريالة، محمد المصري، يوسف درويش، أحمد أبو الرومي، محمد داود إسماعيل أبو ريالة، آدم شمالي، حمادة شمالي، يزن الحرباوي، عبد داري، طارق مصطفى، وهيب عليان، مأمون محمود، عماد أبو ريالة، سلطان محمود، حسام عليان، محمد زكريا عليان، أحمد عبد الرؤوف محمود، آدم درويش، فادي العيساوي، محمد هيثم محمود، محمد علي ناصر اور طارق العيساوي کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
ادھر قابض فوج نے تلاشی مہم کے دوران شیریں العیساوی، نور سلطان اور محمود عوض اللہ درباس کو سیکیورٹی مرکز میں پیشی کےاحکامات جاری کیے گئے ہیں۔
ادھر بیت المقدس کے شمالی قصبے قلندیا میں قائم پناہ گزین کیمپ میں بھی اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور گھروں میں گھس کرنہتے بچون اور خواتین کو زدو کوب کیا۔
نامہ نگاروں کے مطابق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں بیت فجا اور جنین میں قابض فوج نے ناکے لگا کر شہریوں کی تلاشی مہم کے دوران لوٹ کے ساتھ متعدد شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
جنین میں تلاشی کے دوران گرفتار ہونے والے شہریوں کی شناخت فراس ابو الجابر، عبدو عبدو اور یزین مرعی کے نام سے کی گئی ہے اور ان سب کی عمریں بیس سال کے درمیان ہیں۔