فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں تحریک فتح کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے درمیان مصالحت قومی پروگرام کے تحفط کی اساس اور اس کے تحفظ و دفاع کا اولین راستہ ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تحریک فتح کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی دھڑوں میں یکجہتی قوم کی امید اور قومی پروگرام کے دفاع کا اولین راستہ ہے۔ تمام فلسطینیوں کو مل کر مصالحت کو کامیاب بنانا ہے۔ فلسطینی مل کر اپنے حقوق کا بھرپور طریقے سے تحفظ کر سکتے ہیں۔
فتح کے رہ نما احمد حلس نے کہا کہ ان کی جماعت قومی مصالحت کوعملی شکل دینے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے خلوص دل کے ساتھ کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم مصالحت کا عمل آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ ہمارے پاس آزادی اور منزل تک پہنچنے کا اس سے بہتر اور کوئی راستہ نہیں۔ احمد حلس نے فلسطینیوں میں مصالحت کاری کی مساعی پر مصری حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔