اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے جزیرہ نما سیناء میں مصری فوج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصری فوج پرحملہ نہ صرف قاہرہ کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے بلکہ یہ علاقائی سلامتی کے خلاف بھی گہری سازش ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا کہ مصری فوجیوں پر جزیرہ سیناء میں حملہ دہشت گردی اور قابل مذمت اقدام ہے۔ حماس اس واقعے کی پرزور مذمت کرتی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس مصر کے استحکام ترقی، اور خوش حالی کی متمنی ہے۔ دہشت گردی کے تازہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کے ساتھ اس طرح کی تمام کارروائیوں کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔
خیال رہے کہ تین روز قبل جزیرہ سیناء میں مسلح حملہ آوروں نے مصری فوج پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں چھ فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ جوابی کارروائی میں تیس کے قریب شدت پسند بھی ہلاک ہوئے ہیں۔