چهارشنبه 30/آوریل/2025

زیتون کا پھل توڑتے فلسطینی کسانوں پر یہودی شرپسندوں کا تشدد

جمعرات 12-اکتوبر-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی شرپسندوں کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر پرتشدد حملے جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں براخا یہودی کالونی کے قریب فلسطینی کسانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہودی اشرار نے فلسطینیوں پر حملہ اس وقت کیا جب فلسطینی اپنے کھیتوں میں زیتون کے پھل توڑ رہے تھے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق یہودی آباد کاروں نے نابلس میں کفر قلیل اور عراق بورین کے مقام پر فلسطینی کسانوں پر تشدد کیا۔ عراق بورین میں فلسطینی شہریوں کی طرف سے لگائے مویشیوں کے لیے بنائے گئے ایک باڑے پرحملہ کرکے اس کی بھی توڑپھوڑ کی۔

ذرائع کے مطابق یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینی کسانوں اوردیگر شہریوں پر حملے روز کا معمول بن چکےہیں۔ فلسطین میں زیتون کا موسم آتے ہی یہودی شرپسند فلسطینی کسانوں کے خلاف سرگرم ہوجاتے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی