چهارشنبه 30/آوریل/2025

دنیا بھر میں 75% شہد کیڑے مار مواد سے آلودہ!

بدھ 11-اکتوبر-2017

سوئٹرزلینڈ کے ماہرین صحت نے دنیا بھر سے لیے گئے شہد کے بیسیوں نمونوں کا طبی جائزہ لیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جائزہ تحقیقات سے پتا چلا کہ 75 فی صد شہد کی اقسام ایک قسم کے کرم کش’ کیڑے مار‘ کیمیائی مواد سے متاثر ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شہد میں پایا جانے والا کیمیائی مادہ اگرچہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں تاہم یہ شہد کی مکھیوں کے لیے ضرر رساں بن سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے دنیا بھر سے لیے گئے شہد کے 200 نموں کا جائزہ لیا۔ ان میں ہرپانچ میں سے ایک نمونہ ’نیونیکو ٹینواس‘ یا نیونیکس‘ نامی ایک کیمیائی مادے سے متاثر ہے۔

خیال رہے کہ شہد اور اس کی آلودگی کا سبب بننے والے مواد میں گذشتہ کچھ عرصے سے کمی آئی ہے۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ حشرات الارض، جراثیم، امراض، موسمیاتی تبدیلیاں اور غذائی مواد کے تنوع میں کمی شہد کے قدرتی پن پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی