شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے تحریک ’فتح‘ کا مقامی عہدیدار گرفتار کرلیا

بدھ 11-اکتوبر-2017

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ سے تحریک فتح کے ایک مقامی رہ نما کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے ایک چھاپہ مارا کارروائی میں رام اللہ کے شمال مغربی قصبے النبی الصالح میں تحریک فتح کے سیکرٹری مجد ضیف اللہ التمیمی کوحراست میں لے لیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کئی گھنٹے تک النبی الصالح قصبے کے متعدد دیگر فلسطینیوں کو بھی حراست میں لیے رکھا۔ بعد ازاں ضیف اللہ التمیمی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ غرب اردن کےمختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی روز مرہ کی بنیاد پر گرفتاریاں روز کا معمول ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی