جمعه 15/نوامبر/2024

برطانیہ میں مسلمانوں کےخلاف نفرت کے واقعات میں دوگنا اضافہ

بدھ 11-اکتوبر-2017

برطانوی پولیس نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں سال کے دوران مملکت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور مساجد پر حملوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

برطانوی اخبار’انڈی پنڈنٹ‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران گذشتہ برس کی نسبت مسلمانوں کے خلاف نفرت اور مساجد پر توہین آمیز حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق  گذشتہ برس مارچ  سے جولائی تک برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات کی تعداد 47 رجسٹرڈ کی گئی تھی جب کہ سنہ 2017ء کے دوران اسی عرصے میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور مساجد پر حملوں کے 110 واقعات رونما ہوئے۔ مسلمانوں کے خلاف حملوں کے واقعات میں تخریب کاری، مساجد میں توڑپھوڑ، بم حملوں کی دھمکیاں اور دیگر کئی طرح کے جرائم شامل ہیں۔

ادھر برطانوی پولیس کے مطابق شمال مغربی شہر مانچسٹر میں مساجد پر حملوں کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مانچسٹر شہر میں رواں سال مارچ سے جولائی تک مسلمانوں کے خلاف نفرت کے 9 واقعات کا اندراج کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی