جمعه 15/نوامبر/2024

اسکول میں فلسطینی نغمہ گائے جانے پر اسکول کی پرنسپل سے تفتیش

اتوار 8-اکتوبر-2017

اسرائیلی حکام نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقے ام الفحم کے ایک پرائمری اسکول کی پرنسپل کو فلسطینی گلوکار محمد عساف کا نغمہ ’دمی فلسطینی‘ سنائے جانے پر تفتیش کے لیے طلب کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکام کی طرف سے یہ اقدام سوشل میڈیا پر اسکول کی پرنسپل کے خلاف مہم شروع کی گئی۔ جس میں اس پر سکول میں ایک فلسطینی فنکار کا گایا گانا گانے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

ام الفحم کے مقامی ذرائع کے مطابق ’ام ٹرزو‘ نامی ایک انتہا پسند گروپ نے وزیر تعلیم نفتالی بینٹ کو ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ اسکول کی پرنسپل کے خلاف فلسطینی نغمہ گانے کی پاداش میں انضباطی کارروائی کے احکامات جاری کریں۔

ادھر اسرائیلی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکول کی پرنسپل نے فون پر بتایا ہے کہ اسکول میں فلسطینی فن کار محمد عساف کا گانا سنائے جانے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کے الزامات کا مقصد اس کی کردار کشی کرنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی