فلسطین کی ایک بے روزگار دوشیزہ نے بے روزگاری پر قابو پانے کا ایک انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے ایک نیا زرعی پروگرام پیش کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کی رہائشی اور جامعہ خضوری کی طالبہ قصراوی نے سال 2017 ء کے جدید 100 پروگرامات میں اپنا پروگرام پیش کیا۔
القصراوی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اناج سے طبی تیل اور اس تیل کی مدد سے صابن کی تیاری ممکن ہے۔
یہ پروگرام اپنی نوعیت کا سب سے منفرد آئیڈیا ہے۔ اناج سے تیل نکالنے کے عمل میں پیش رفت کے ساتھ ساتھ کاروبار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔