امریکی وزارت دفاع ’پینٹاگون‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش کے سربراہ اورعالمی دہشت گرد ابو بکر البغدادی کے آڈیو پیغام سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ زندہ ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ ایام میں سامنے آنے والا البغدادی کا بیان جعلی نہیں بلکہ اصلی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ البغدادی ابھی زندہ ہے یا کم سے کم صوتی ریکارڈنگ کے وقت تک زندہ تھا۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے داعش کی جانب سے البغدادی کے نام منسوب ایک بیان جاری کیا گیا تھا۔ اس صوتی پیغام میں البغدادی نے اپنے پیکاروں کو مغرب کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر زور دیا تھا۔
اگست 2014ء کے بعد سے امریکا میں داعش کے خلاف عالمی اتحاد کی جنگی جاری ہے۔ اس جنگ میں اب تک شام اور عراق میں بڑی تعداد میں داعشی جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔