جمعه 15/نوامبر/2024

مذہبی تہوار کے بعد رام اللہ میں نئی یہودی آباد کاری کی اسکیم تیار

ہفتہ 7-اکتوبر-2017

اسرائیل کے نائب وزیر دفاع ایلی بن ڈاھان نے کہا ہے کہ فلسطین میں مزید یہودی آباد کاری کی ایک اسکیم تیار کی گئی ہے جس میں غرب اردن اور بیت المقدس میں ہزاروں کی تعداد میں یہودیوں کے لیے مزید مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایلی بن ڈھان نے ایک بیان میں کہا کہ ’عید العرش‘ کی تعطیلات کے فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں متعدد نئے منصوبے زیرغور ہیں۔ ان میں غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں بیت ایل کالونی میں ایلی بن ڈھان نے ایک بیان میں کہا کہ ’عید العرش‘ کی تعطیلات کے فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں متعدد نئے منصوبے زیرغور ہیں۔ ان میں غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں بیت ایل کالونی میں 300 مکانات کی تعمیر بھی شامل ہے۔

عبرانی ٹی وی کےمطابق سپریم پلاننگ کونسل فلسطین میں قائم کی گئی یہودی کالونیوں میں نئے مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی حالات سےانہیں کوئی پریشانی نہیں۔ حکومت جلد نئی کالونیوں کی تعمیر وتوسیع کے لیے اہم اجلاس منعقد کرے گی۔ اس اجلاس میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین کی موجودگی میں نئے مکانات کی منظوری دی جائے گی۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی موجودہ حکومت فلسطین میں بڑی تعداد میں نئی یہودی کالونیوں کے غیرقانونی سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

نائب وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے فلسطین میں یہودی آباد کاری روکے جانے کےلیے کوئی دباؤ نہیں۔ حالیہ چند ہفتوں کے دوران سپریم پلاننگ کونسل کا اجلاس محض تکنیکی اسباب کی بناء پر ملتوی کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی