قابض اسرائیلی حکام نے حماس کے 61 سالہ رہنما عبدالخالق النطشہ کی انتظامی حراست میں مسلسل دوسری بار توسیع کردی ہے۔
اسرائیلی جیل انتظامیہ نے النطشہ کو بغیر کسی حراست یا مقدمے کے حراست میں رکھا ہوا ہے اور انہوں نے حالیہ پیشی کے دوران ان کی مدت حراست میں چار ماہ کا اضافہ کردیا ہے۔
عبدالخالق النطشہ کو جون 2017 میں اسرائیلی فوج نے الخلیل میں موجود ان کے گھر سے حراست میں لے لیا تھا۔ انہیں حراست میں لینے سے قبل تفتیش کے تھکا دینے والے مرحلے سے گزارا گیا تھا۔ اس سے قبل 2002ء میں اسرائیلی حکام نے ان کا گھر مسمار کردیا تھا۔
النطشہ نے 18 سال کا عرصہ اسرآئیلی جیلوں میں گزارا ہے۔