چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس قومی مفاہمت کے لئے ہر دم تیار ہے: اسماعیل ھنیہ

اتوار 1-اکتوبر-2017

حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ  کا کہنا ہے کہ ان کی تحریک قومی مفاہمت کے لئے ہر طریقہ اپنانے کو تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باہمی تقسیم کو ختم کرنے کے لئے اعتماد کے پل تعمیر کرنا ہوں گے۔

حماس رہنما نے یہ بات ایک کھلے خط میں کی تھی جس کا عنوان :مفاہمت ایک عزم اور فیصلے کا حصہ ہے اور اس میں مغربی کنارہ اور غزہ شامل ہیں” تھا۔

خط میں ھنیہ کا کہنا تھا کہ "ہمیں اس بار پر یقین ہے کہ عزم، فیصلہ سازی اور فیصلے پر عمل درآمد کی طاقت کے نتیجے میں ہم اپنی قوم سے کئے گئے وعدوں کو پورا کردیں گے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ "ہمیں آج یہ محسوس ہورہا ہے کہ ہم مفاہمت کی راہ پر چلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ حماس کی قیادت نے غزہ کی انتظامی کمیٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فلسطینی حکومت غزہ میں کام کرسکے۔”

مختصر لنک:

کاپی