اسرائیل کی مرکزی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری خالد الباسطی کو 21 سال قید اور ایک لاکھ ہزارشیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کے مندوب رسلان محاجنہ نے بتایا کہ اسیر الباسطی پر سنہ 2015ء میں چاریہودیوں کو قتل کرنے کی کوشش کاالزام عاید کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ الباسطی کو اسرائیلی فوج نے 13 اکتوبر 2015ء کو حراست میں لیا تھا۔
ادھر ایک دوسری پیش رفت میں اسرائیل کی ’عوفر‘ نامی فوجی عدالت نے متعدد فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں سنائی ہیں۔
کلب برائے اسیران کے مطابق پانچ فلسطینیوں کو چھ ماہ اور تین کو چار اور تین کو دو ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔