چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس اور اسلامی جہاد کے رہ نماؤں کی لبنان میں اہم ملاقات

جمعرات 28-ستمبر-2017

فلسطینی تنظیموں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اسلامی جہاد کے قایدین نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں گذشتہ روز اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں میں اشتراک عمل آگے بڑھانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز بیروت میں حماس کے ریجنل ہیڈ کواٹر میں حماس اور اسلامی جہاد کے رہ نماؤں میں ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں لبنان میں حماس کے مندوب علی برکہ، سیاسی شعبے کے عہدیدار احمد عبدالھادی، جماعت کے شعبہ تعلقات عامہ کے انچارج مشہور عبدالحلیم اور میڈیا ایڈوائزر عبدالمجید عوض موجود تھے۔

دوسری جانب اسلامی جہاد کی طرف سے لبنان میں جماعت کے مندوب احسان عطایا ابو حسام، خارجہ تعلقات کے کوآرڈینیٹر شکیب العینا اور سیاسی شعبے کے رکن محفوظ منور نے شرکت کی۔

دونوں جماعتوں کے وفود نے ملاقات کے دوران فلسطینی دھڑوں میں قومی مفاہمت کے لیے جاری کوششوں، لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز پرغور کیا گیا۔

بیروت میں جمع ہونے والی حماس اور اسلامی جہاد کی قیادت نے قومی مفاہمت کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کی اور تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ مفاہمت کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

دونوں جماعتوں نے حال ہی میں بیت المقدس میں نمر الجمل نامی مزاحمت کار کی کارروائی میں تین صہیونی فوجیوں کی ہلاکت بہادری کا مظاہرہ کرنے پر شہید جمل کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جہاد اور حماس دونوں قاہرہ میں 2011ء اور 2015ء میں طے پائےمعاہدوں کی روشنی میں مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی