جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن کے تین فلسطینی اسرائیلی جیلوں سے رہا

بدھ 27-ستمبر-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے تین فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی فوج سے رہا کردیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے 24 سالہ یوسف سلیمان ابو علی عیاش، شمالی شہر طولکرم کے 24 سالہ لیث واصف عزت الاشقر اور بیت لحم کے 50 سالہ شفیق علی سلمان ردایدہ کو ان کی مدت حراست پوری ہونے کے بعد رہا کیا گیا۔

القدس شہداء  و اسیران فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یوسف ابو عیاش کو اسرائیلی فوج نے 7 ستمبر 2015ء کو حراست میں لیا تھا اور اسے عدالت کی جانب سے 26 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس کی رہائی جزیرہ نما النقب کی جیل سے عمل میں لائی گئی۔

یوسف ابو عیاش کےدو بھائی اسرائیلی جیلوں میں اب بھی بدستور قید ہیں۔ ان کے ایک بھائی عمر کو 38 ماہ قید  اور تامر کو 34 ماہ قید کی سزا کا سامنا ہے۔

رہائی پانے والے دوسرے فلسطینی شہی لیث الاشقر کو قابض فوج نے 20 جولائی 2016ء کو حراست میں لیا تھا اور اسے 14 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ولید کی تاریخ پیدائش 27 اپریل 1993ء بتائی جاتی ہے اور اسے عوفر جیل سے رہا کیا گیا۔

اسیر شفیق ردایدہ کو 23 فروری 2017ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اسے ساتہ ماہ قید کے بعد رہا کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی