چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسم ’محمد‘ لندن کے مقبول ترین ناموں کی فہرست میں شامل

ہفتہ 23-ستمبر-2017

برطانیہ میں قائم سرکاری اعدادو شمار کے ایک مرکز کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت لندن میں موجود مسلمان شہری اپنے نومولود بچوں کے ’محمد‘ نام رکھنے کو سب سےزیادہ ترجیح دیتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس میڈ لینڈز کے علاقے میں بچوں کے نئے ناموں کے بارے میں ڈیٹا جمع کیا گیا تو پتا چلا کہ ’محمد‘ نام ملک میں آٹھواں اور دارالحکومت لندن میں سب سے زیادہ مقبول سمجھا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس انگلینڈ اور ویلز میں سب سے زیادہ  بچوں کے نام ’اولیفر‘ رکھے گئے جن کی کل تعداد 6 ہزار 623 ہے جب کہ پہلے نمبر پر بچیوں کے ناموں میں ’اولیویا‘ کا نام آیا ہے جن کی تعداد 5 ہزار سترہ ہے۔

دوسرے نمبر پر غیرمسلموں میں ہیری نام زیادہ مقبول ہے اس کے بعد علی الترتیب جورج، جاک اور جیکوب نام جب کہ اسم ’محمد‘ آٹھواں مقبول نام ہے۔ تاہم اس سروے میں کل دس مقبول ناموں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ بچیوں میں دوسرے درجے میں امیلی، ایسلا اور آفا کے نام زیادہ مقبول ہیں۔

تاہم ’محمد‘ نام لکھنے کے طریقوں میں اختلاف موجود ہے۔ خیال رہے کہ لندن کی کل آبادی میں 12 فی صد مسلمان ہیں۔ لندن کی کل آبادی 86 لاکھ ہے جب کہ پورے برطانیہ میں 3  ملین مسلمان بستے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی