شنبه 16/نوامبر/2024

دسیوں ایکڑ فلسطینی اراضی پریہودیوں کا غاصبانہ قبضہ

جمعرات 21-ستمبر-2017

یہودی آباد کاروں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں الزاویہ کے مقام پر فلسطینیوں کی 45 دونم اراضی پر غاصبانہ قبضہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کو قیمتی اراضی سے محروم کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں کی ملکیتی اراضی پر غاصبانہ قبضے کا جعلی دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اراٰہ  ایک اسرائیلی کمپنی کی ملکیت ہے۔ حالانکہ یہودیوں کا یہ دعویٰ قطعا باطل ہے۔

مرکزکے نامہ نگار کے مطابق یہودی آباد کاروں نے ابو نبعہ نامی ایک فلسطینی خاندان کی وادی اسماعیل میں دیوار فاصل کے پیچھے موجود اراضی پرقبضہ کیا ہے۔

فلسطینی تجزیہ نگار ڈاکٹر خالد المعالی کا کہنا ہے کہ مغصوبہ اراضی الزاویہ قصبے کا حصہ ہے۔ اس پر قبضے کا صہیونی مقصد یہودی آباد کاری اور مزید توسیع پسندی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیل نے الزاویہ  کے علاقے میں سنہ 1977ء می’قناۃ‘ کے نام سے ایک کالونی قائم کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی