چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی تجارتی کمپنی نےنامیاتی زراعت کا عالمی ایوارڈ جیت لیا

جمعرات 21-ستمبر-2017

ایک مقامی فلسطینی تجارتی فرم نے نامیاتی زراعت   کے حوالے سے عالمی مقابلے میں حصہ لینے کے بعد  اس شعبے میں ملنے والا عالمی ایوارڈ جیت لیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق  جرمنی میں منعقدہ ایک تقریب میں ’کنعان فیئر ٹریڈ‘ کمپنی کو ایوارڈ جاری کیا گیا۔ اس موقع پر نامیاتی زراعت کے میدان میں  سرگرم عالمی ماہرین اور مختلف کمپنیوں کے مندوبین بھی موجود تھے۔

فلسطینی کمپنی کو ملنے والےعالمی ایوارڈ پر فرم کے مالکان کی فلسطین اور عالمی سطح پر کاوشوں کی تعریف کی گئی ہے اور اسے غیرمعمولی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔

کنعان فیئر ٹریڈنگ کمپنی کے ڈائریکٹر ناصر ابو فرحہ نے ایک بیان میں بتایا کہ ان کی کمپنی اور فاؤنڈیشن دونوں کو نامیاتی زراعت کا عالمی ایوارڈ ملا ہے۔ ابو فرحہ کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی فلسطینی کسانوں کو نامیاتی زراعت میں معاونت فراہم کرتی ہے۔

جرمن شہر بافاریا میں منعقدہ تقریب میں کمپنی کے بانی رابنزول اور ایفام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر نامیاتی زراعت کی عالمی تحریک کے عہدیدارا بھجی موجود تھے۔

مختصر لنک:

کاپی