چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل میں فلسطینی آبادی 18 لاکھ سے تجاوز کرگئی

منگل 19-ستمبر-2017

اسرائیل کے مرکزی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اندرون فلسطین [اسرائیل کےزیرتسلط] علاقوں میں فلسطینی آبادی کی تعداد 18 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہ آبادی اسرائیل کی کل آبادی کا 20 اعشاریہ نو فی صد ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی کل آباد 87 لاکھ ہے۔ عبرانی سال نو کے موقع پر جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی کل آبادی کا 74.6 فی صد یہودی، 20.9  فی صد فلسطینی اور 4.5  فی صد دوسری اقلیتیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس کی نسبت رواں سال اندرون فلسطین میں فلسطینی آبادی میں 18 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

گذشتہ ایک سال کےدوران ایک لاکھ 72 ہزار نئے فلسطینی بچے پیدا ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے سال دنیا کے دوسرے ملکوں سے 25 ہزار یہودی اسرائیل پہنچے۔ ان میں 57 فی صد روس، 17 فی صد فرانس اور 11 فی صد امریکا سے آئے۔

مختصر لنک:

کاپی