مصری حکام نے سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائی کے بعد واپس آنے والے فلسطینی حجاج کے لیے رفح گذرگاہ کوچار روز تک کھولنے کے بعد اسے کل سے دوبارہ بند کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی کے 2900 حجاج کرام سعودی عرب سے غزہ کی پٹی میں داخل ہوگئے ہیں جس کے بعد چار روز کے لیے کھولی گئی رفح گذرگاہ دوبارہ بند کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ رفح گذرگاہ کو منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ کےایام کے لیے کھولی گئی۔
رفح گذرگاہ غزہ کےدو ملین فلسطینیوں کے بیرونی دنیا سے رابطہ کا وحد ذریعہ ہے مگر سنہ 2013ء کے بعد یہ گذرگاہ زیادہ تر بند ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔