شنبه 16/نوامبر/2024

ڈونلڈ ٹرمپ جمہوریت کے لیے سنگین خطرہ ہیں:ہیلری کلنٹن

جمعہ 15-ستمبر-2017

امریکا کی شکست خوردہ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ جمہوریت کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اور ان کی انتظامیہ نے امریکا میں جمہوریت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

’سی این این‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جس منصب پر فائز ہیں وہ اس کے کسی صورت میں اہل نہیں۔ یہ ایک ایسے شخص ہیں جو نہیں جانتے کہ انہیں کیا کرنا چاہیے۔  وہ کسی پیشگی تیاری کے بغیر محض حادثاتی طور پر ملک کے صدر بن گئے تھے۔ ان کی پالیسیاں امریکا میں جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔

امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج تبدیل کرنے میں روس کی مبینہ مداخلت کےبارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس کی مداخلت سابق صدر رچرڈ نکسن کے خلاف مشہور ہونے والے ’واٹر گیٹ اسکینڈل‘ سے بڑا واقعہ ہے۔ جب صدر نکسن کے خلاف اسکینڈل سامنے آیا تو انہوں نے بھی منصب صدارت چھوڑ دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی