چهارشنبه 30/آوریل/2025

کویت ستم رسیدہ فلسطینی بچوں سے متعلق عالمی کانفرنس کا میزبان

جمعرات 14-ستمبر-2017

صہیونی ریاست کی منظم ریاستی دہشت گردی کے شکار فلسطینی بچوں کی حمایت میں عالمی کانفرنس 12 نومبر 2017ء کو کویت میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں دنیا بھر کے مندوبین شرکت کریں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اس بات کا اعلان کویت کے نائب وزیرخارجہ خالد الجار اللہ نے گذشتہ روز کیا۔ انہوں نے کہا کہ کویت کو مظلوم فلسطینی بچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی عالمی کانفرنس کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ یہ کانفرنس وسط نومبر میں منعقد کی جائے گی۔

کویتی نائب وزیرخارجہ نے یہ بات مصر میں ہونے والی عرب وزراء خارجہ کانفرنس کے 148 ویں سیشن سے خطاب میں کہی۔

خالد الجار اللہ نے کہا کہ ان کا ملک فلسطینی بچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے اور ستم رسیدہ فلسطینی قوم کی حمایت میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔
کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’کونا‘ کے مطابق نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ کویت فلسطینی بچوں کی مشکلات کو سمجھتا ہے اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر انہیں ظلم سے نجات دلانے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی بچوں کے حقوق کے استحصال سے متعلق عالمی کانفرنس 12 اور 13 نومبر کو کویت میں ہوگی۔
کویتی سفارت کار نے فلسطینی بچوں پرصہیونی مظالم کے تسلسل اور فلسطینی قوم کو بنیادی حقوق سے محروم کیے جانےکی صہیونی پالیسی کی شدید مذمت کی۔

 

مختصر لنک:

کاپی