جمعه 15/نوامبر/2024

بدعنوانی کے الزامات، اسرائیلی وزیر داخلہ سے پانچویں بار تفتیش

بدھ 13-ستمبر-2017

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر داخلہ ’اریہ درعی‘ کو ایک بار پھر مبینہ کرپشن کے الزامات کے باعث پولیس کی پوچھ تاچھ کا سامنا ہے۔ یہ پانچواں موقع ہے جب صہیونی وزیر داخلہ پر کرپشن کے الزامات کی چھان بین ہو رہی ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل ’2‘ کے مطابق انسداد دہشت گردی پولیس یونٹ ’لاھف 433‘ کے اہلکاروں نے وزیر داخلہ اریہ درعی سے ان کی مبینہ کرپشن کے بارے میں پوچھ گچھ کی ہے۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق مسٹر درعی سے پوچھے گئے سوالات میں ان کی حالیہ برسوں کے دوران خریدی کی گئی جائیدادوں اور ان کی فنڈنگ کے بارے میں ہیں۔

پولیس کو شبہ ہے کہ وزیرداخلہ جائیدادوں کی خریدو فروخت میں ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ، جعلی دستاویزات تیار کرنے اور اپنی بیوی یافہ درعی کے زیرنگرانی چلنے والی تنظیم کو بھاری رقوم منتقل کرنے میں ملوث رہے ہیں۔

یہ تفتیش ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب حال ہی میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ اسرائیل کے کئی امراء، کاروباری شخصیات، بنکوں کے سربراہان نے وزیر داخلہ کی اہلیہ کی زیرنگرانی چلنے والی ’مفعالوت سمحا‘ تنظیم کو کروڑوں ڈالر کی رقوم منتقل کی ہیں۔ یہ تنظیم مذہبی یہودی فرقے حریدیہ میں تعلیمی شعبے میں کام کرتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی